بیلاروس کے صدر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روز سے مری میں موجود ہیں اور اس دوران مختلف سیاسی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کے 3 روزہ دورے پر پہنچے تھے، اور اس دورے کے دوران ان کے ساتھ مختلف اہم سیاسی اور اقتصادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان ایک دو طرفہ ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا تھا اور بیلاروس کے صدر نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔