بھارت میں شادی کے دوران رس گلے کی طلب پر کیٹرر نے بچے کو جلتے تندور میں دھکیل دیا

بھارت میں شادی کے دوران رس گلے کی طلب پر کیٹرر نے بچے کو جلتے تندور میں دھکیل دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 11 سالہ بچے کو جلتے ہوئے تندور میں دھکیل دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی بچے کی شناخت چمن کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق بچہ شادی میں رس گلے مانگ رہا تھا جس پر کیٹرنگ کے ایک ملازم کو غصہ آ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے پہلے بچے کو ڈانٹا اور پھر اسے پکڑ کر تندور کے قریب لے گیا جہاں وہ جلتے تندور میں جا گرا۔موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر بچے کو باہر نکالا تاہم وہ چہرے سے کمر تک بری طرح جھلس چکا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے بچے کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔