ریاض: سعودی عرب میں ایک بہادر شہری فہد الدلبحی کو جلتے ہوئے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے ہٹا کر قیمتی جانیں بچانے کے اقدام پر شاہ عبد العزیز ایوارڈ اور 10 لاکھ سعودی ریال سے نوازا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ریاض سے تقریباً 300 کلومیٹر دور ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جہاں جانوروں کے چارے سے لدے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ ٹرک کا ڈرائیور موقع پر موجودگی چھوڑ کر فرار ہو گیا، لیکن 40 سالہ فہد الدلبحی نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ٹرک کو پیٹرول پمپ سے دور ہٹانے میں کامیابی حاصل کی اور ممکنہ قیمتی جانی نقصان سے بچاؤ کیا۔ذرائع کے مطابق فہد الدلبحی حادثے میں خود بھی زخمی ہوئے تھے لیکن اب وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کی بہادری کے اعتراف میں اس ایوارڈ کی سفارش کی تھی۔