صدر مملکت آصف زرداری کا لبنان میں حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم

صدر مملکت آصف زرداری کا لبنان میں حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان میں حالیہ جنگ بندی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے مغربی ایشیا میں مستقل امن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری دو ہفتوں کی جنگ بندی میں لبنان میں تحمل کا مظاہرہ بھی شامل رہا۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پائیدار امن صرف مکالمے، خودمختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی دیرپا امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، تاہم حقیقی استحکام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے۔صدر مملکت نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔