صدر مملکت آصف علی زرداری کی نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی۔

 صدر نے نجف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضۂ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔صدر زرداری نے مسجد کوفہ میں نوافل ادا کیے اور حضرت علی (رضی اللہ عنہ) سے منسوب مکان کی زیارت بھی کی۔صدر مملکت نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس کے علاوہ، صدر نے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں کیں، جن میں نجف کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔