صدر مملکت آصف زرداری کی بھانجی کی شادی، بلاول ہاؤس میں نکاح

صدر مملکت آصف زرداری کی بھانجی کی شادی، بلاول ہاؤس میں نکاح

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

عائشہ تالپور کا نکاح سید شبیہ الحسن سےکل شام بلاول ہاؤس میں انجام پایا۔ نکاح کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔بلاول ہاؤس میں شادی کی تقریبات جاری ہیں جن میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھوڑ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد اور صوبائی وزرا بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔