صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے دورے کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا اور استنبول ایئرپورٹ پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا اور دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔