غزہ میں جنگ بندی: اسرائیلی فوج پیچھے ہٹنے کی تیاری، عالمی برادری نے خیر مقدم کیا

غزہ میں جنگ بندی: اسرائیلی فوج پیچھے ہٹنے کی تیاری، عالمی برادری نے خیر مقدم کیا

غزہ: غزہ میں امن معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندرونی علاقوں سے پیچھے ہٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج متفقہ لائنز پر منتقل ہو جائے گی۔خبر ایجنسی سے گفتگو میں ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی غزہ میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے قائم مشترکہ ٹاسک فورس میں شامل ہوگا، جس میں امریکہ، قطر، مصر اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔غزہ جنگ بندی معاہدے کا پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور معاہدہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم دکھایا ہے۔