اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کے قیام میں امریکا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انتونیو گوتیرس نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی نہ صرف فوری تنازع کے خاتمے میں مدد دے گی بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور جامع امن کی راہ بھی ہموار کرے گی۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کریں اور بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ امن کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔