اوکاڑہ کے علاقے گلشن شبیر ٹاؤن میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں باپ شبیر علی نے اپنی 20 سالہ بیٹی مہک کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔
مہک نے ایک نومولود بچے کو جنم دیا لیکن ملزم نے گناہ چھپانے کے لیے بچے کو قتل کر کے کماد کی فصل میں پھینک دیا۔اگلے روز، اپنی بہن سونیا اور بھائی شہباز کے مشورے سے شبیر علی نے بیٹی مہک کو بھی قتل کر دیا۔ لڑکی کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین دو فور ایل قبرستان میں کی گئی۔واقعے کی اطلاع 15 پر کال کے ذریعے ملی جس پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی۔ اہلِ محلہ کے بیانات کے بعد اے ایس آئی حسنین رضا شاہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں شبیر علی، شہباز، سونیا اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر میں درج دفعات:
302 (قتل)
376 (زیادتی)
311 (سزا کی شدت)
201 (جرم چھپانے)
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شبیر علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ایس ایچ او ریاض بھٹی کے مطابق مقتولہ مہک کی قبر کشائی کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی جائے گی اور نومولود بچے کی لاش کی تلاش بھی جاری ہے۔