ہولی کے موقع پر دادی کا غصہ، 4 سالہ پوتے پر گرم پانی پھینکنے کی ویڈیو وائرل

ہولی کے موقع پر دادی کا غصہ، 4 سالہ پوتے پر گرم پانی پھینکنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ہولی کے تہوار کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک چار سالہ بچے پر اس کی دادی نے ناراضگی کے باعث گرم پانی ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے اپنی دادی پر رنگ پھینک رہا تھا، جس پر دادی غصے میں آ گئیں اور بچے پر گرم پانی ڈال دیا، جس سے بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر جلنے کے زخم آئے۔بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے علاج شروع کر دیا۔ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔