لاہور میں ’سائیکو‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب، میرا اور شان شاہد کی شرکت

لاہور میں ’سائیکو‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب، میرا اور شان شاہد کی شرکت

فلم ’سائیکو‘ کا ٹریلر ریلیز کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں فلم کی کاسٹ اور عملے نے شرکت کی۔

یہ تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ س فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے بتایا کہ ’سائیکو‘ اہم معاشرتی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے، اور خود بھی اس میں اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فلم میں ستارہ میرا کا کردار بہت گہرا اور پیچیدہ ہے، جس میں انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ دیگر اہم فنکاروں میں جاوید شیخ اور سونیا حسین شامل ہیں۔ شان شاہد، میرا، اور دیگر فنکاروں نے اس فلم کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔