لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے ڈکیٹ گینگ کوگرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سبزہ زار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان فیصل اور کلیم اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھ روپے سے زائد نقدی، 2 لیڈی پرس، 5 عدد قیمتی موبائل فونز ، لاکھوں روپے مالیت کی 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔