لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور میں گلشن اقبال پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی بین الصوبائی اور بین الضلاعی ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں شہری کی دکان میں مسلح داخل ہوئے موبائل اور نقدی چھینی۔ ملزمان اسامہ اور عبداللہ نے دو مختلف جگہ پر شاپ رابری میں دو افراد کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا۔ملزمان اسامہ اور عبداللہ سے وارداتوں کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوگئے۔ ملزمان نے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کی اشیا چھیننے کا انکشاف کیا۔