زہریلی گولیاں کھا کر نوجوان خودکشی

 سندر کا رہائشی حسرت علی کافی عرصے سے پریشان تھا ، گھر میں بے ہوش ملا ، ہسپتال میں دم توڑ گیا 
 لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق سندر کا رہائشی حسرت علی کافی عرصے سے پریشان رہتا تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں چارپائی پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیااہل خانہ نے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔