سود خور کے مکان ہتھیا کر مزید رقم کے مطالبہ پرہاشم نیزہریلی گولیاں کھالیں،انجمن تاجران کریک ڈائون کا مطالبہ
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے نوجوان محمد ہاشم نے سود خوروں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ہاشم نے محلہ رحمان پورہ کے ایک شخص محمد شفیق سے 4لاکھ سو د پر لیا تھا جس کی وہ ہر ماہ ادائیگی کررہا تھا مگر سود خور نے اس کا 3مرلے کا مکان فروخت کرکے رقم اپنے پاس رکھ لی اور اس کی طرف 58لاکھ کی رقم مزید ڈال دی جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر محمد ہاشم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔متوفی کے 5بچے ہیں۔تھانہ سٹی بی ڈویڑن پولیس نے سود خور محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرکیگرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سود خوروں کیخلاف فوری کریک ڈاو ن کیا جائے ،انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبہ نہ مانا گیاتو شیخوپورہ کے تاجر دکانیں بند کرکے چابیاں وزیراعلیٰ ہاو س پہنچا دیں گے۔