گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی کا زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خود کشی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کے علاقہ گنج شکر گارڈن میں گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نیزہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے بروقت طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا۔مبینہ خود کشی کی کوشش کرنے والے میاں بیوی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔