نوجوان کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش

قصور(خصوصی رپورٹ) نوجوان کی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش،پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور کے علاقہ چراغ شاہ کے رہائشی 30 سالہ معظم علی ولد صابر علی آرائیں نے اپنے گھر میں موجود گندم کو محفوظ رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت بگڑنے پر اہلخانہ کو واقعے کا علم ہوا، جس پر انہوں نے فوری طور پر نوجوان کو طبی امداد کے لیے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زہر خورانی کے باعث نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔