خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ قاضی پارک کی رہائشی ، 32سالہ مہک نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر گندم کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔