لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس بند‘ایل پی جی بھی قوت خرید سے باہر

لاہور(آئی این پی ) لاہور  میں گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شارٹ فال ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگیا، مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث ایل این جی کی سپلائی رک گئی، مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث ملک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، لاہور بھی شدید متاثر ہوگیا، شہریوں کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کی فراہمی رکنے کے باعث شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوگیا