لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے، ، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، آج لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنا دی گئی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان پیدا ہوگیا۔لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔