پی ٹی آئی کے اندر انتشار ، کئی حصوں میں تقسیم ، پارٹی میں کئی گروپ بن چکے ہیں اس میں باہر سے یاہمیں کسی سازش کی ضرورت نہیں:خواجہ آصف

پی ٹی آئی میں گروپنگ بانی وکلاء سے ناراض
تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقاء کی فہرست منسوخ ،منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان، بیرسٹر علی ظفر ، علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوندزادہ حسین کا نام بھی شامل تھا،نئی فہرست آج صبح اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کی جائے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پی ٹی آئی کے اندر انتشار پھیل چکا ہے اور کئی حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے حالیہ ادورا میں بین الاقوامی سطح پر کامیاب سفارت کاری کرکے مسلمہ امہ کو مسائل سے نکالنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر انتشار پھیل چکا ہے اور پارٹی میں کئی گروپ بن چکے ہیں اس میں باہر سے یاہمیں کسی سازش کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے کو ہم نے چیلنج نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب آپ کا حریف غلطیاں کررہا ہو تو اس میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ ٹی وی پر بیٹھ کر ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جبکہ اس کے نیچے کی لیڈر شپ بھی تقسیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں غلطیاں کرنے دیں گے، خواجہ آصف نے کہاکہ آزادی کے بعد معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں تاریخی لمحات آئے اور ہم ایٹمی قوت بنے۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کے بعد ہم سفارتکاری کے لحاظ سے دنیا میں ابھرے ہیں۔انہوں نے کہا وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل امن کے حوالے سے سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ پاکستان سفارتکاری کی سطح پر دنیا میں مرکزی کردار ادا کررہا ہوگا۔انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ایرانی بھائیوں اور غزہ کے مسلمانوں کو امن ملے
(انٹرو۲)
راولپنڈی: ( مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن ،علیمہ خان  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی  آئی پارٹی وکلاء سے ناراض ہیں، کہاں ہیں وہ وکلاء جو منتخب ہوکر آئے ہیں،دوسری طرف   تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقاء  کی فہرست منسوخ کر دی گئی۔نئی فہرست جمعرات کی صبح اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کی جائے گی۔ بدھ کی شام فہرست جیل حکام کو دی گئی تھی۔منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان، بیرسٹر علی ظفر کا نام شامل تھا، علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوندزادہ حسین کا نام بھی شامل تھا