رحیم یار خان میں بدنام زمانہ لٹھانی گینگ کو ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے، جہاں گینگ کے اہم کارندے نذیر لٹھانی سمیت 4 خطرناک ڈاکوؤں نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
پولیس کے مطابق نذیر لٹھانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ یہ گروہ کچہ کراچی اور کچہ جمال کے علاقوں میں طویل عرصے سے سرگرم تھا، جہاں انہوں نے متعدد اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، اور اقدامِ قتل جیسی وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث دہشت پھیلا رکھی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجرمان کئی درجن مقدمات میں مطلوب تھے، اور ان کی گرفتاری یا ہتھیار ڈالنے کو مقامی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ دیر میں اس اہم پیشرفت پر پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں مزید تفصیلات اور پس منظر سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں گی۔