شکارپور پولیس لائن میں سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں 50 سے زائد کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
اس تقریب میں ہتھیار ڈالنے والوں کی فہرست جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں ضلع کشمور، کندھ کوٹ، اور شکارپور کے 65 ڈاکو شامل ہیں۔تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ دوران تقریب، ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ بھی جمع کروایا، جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق، آج خود کو قانون کے حوالے کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔