غیر ملکی سگریٹ کے 90کارٹن برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر نان کسٹم غیر ملکی سگریٹ سمگلنگ کے خلاف لیہ پولیس کی مسلسل چوتھی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نیبڑے پیمانے پرسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 55لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ کے 90کارٹن برآمد کر لیے ترجمان پولیس کے مطابق لیہ پولیس نے رواں ماہ کل 1کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم غیر ملکی سگرٹ برآمد کئیتھانہ کروڑ اور سی آئی اے کروڑ نے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی دریائی راستے نان کسٹم اشیاء￿  سمگلنگ کی روک تھام کے لئے لیہ پولیس پوری طرح الرٹ ہے ڈی پی او لیہ کے مطابق نان کسٹم اشیاء￿  کے خلاف مسلسل اور بڑی کارروائیاں دریائی اور کچہ علاقے میں کڑی نگرانی کا نتیجہ ہیں۔