ناکے، لاکھوں کے غیر ملکی سگریٹ بر آمد

جوانوں نے بلیک پیپر مشکوک گاڑی کو چیک کیا،ملزم زوہیب مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہیشہر بھر کے ناکہ جات پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہے موبائلز سکواڈ ناکہ سگیاں نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لیں ڈی ایس پی موبائلز مبشر اعوان کے مطابق ناکہ پر موجود جوانوں نے بلیک پیپر مشکوک گاڑی کو چیک کیاگاڑی کی چیکنگ پر ملزمان  کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹ کیے گئے نان کسٹم سگریٹ برآمد کئے گئے ڈی ایس پی مبشر اعوان نے ملزم زوہیب کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاکسٹم آفیسرز نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر الرٹ ہوکر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہیں