لاکھوں کے غیر ملکی سگریٹ،گٹکا و سپاری برآمد

ناکہ اولڈ راوی پر مشکوک رکشا کی چیکنگ کے دوران نان کسٹم پانچ سوپیکٹ سگریٹ،تین سوکلو گٹکا اورسپاری پکڑی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔شہر بھر کے ناکہ جات پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری  ہے۔ موبائلز سکواڈ ناکہ اولڈ راوی پرلاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ،گٹکا اور سپاری برآمد کر لیں۔ ناکہ پر موجود جوانوں نے مشکوک رکشا کو چیک کیا، چیکنگ پر ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹ کیے گئے نان کسٹم 500 پیکٹ سگریٹ،300 کلو گٹکا اور سپاری برآمد کی گئی ۔ملزم حمزہ کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاکسٹم آفیسرز نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔