سپیکر قومی اسمبلی سردارایازدونوں جماعتوں میں مفاہمت کے لیے متحرک ہوگئے، ثالثی کی پیش کش کردی

کینالز ایشو پر پیپلزپارٹی برہم وفاقی بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دیدی

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر قومی اسمبلی سے قرارداد منظور نہ کروانے اور( ن) لیگ کی جانب سے عدم تعاون پر دونوں جماعتوںکے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے،حکمران جماعت کی جانب سے مسلسل عدم تعاون پر پی پی قیادت نے شدید برہمی کااظہار کیا،ذرائع 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دونوں جماعتوں میں مفاہمت کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور ثالثی کی پیش کش کردی ہے ۔معاملات حل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پاس کروانے میں تعاون نہ کرنیکی دھمکی دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر قومی اسمبلی سے قرارداد منظور نہ کروانے اور( ن) لیگ کی جانب سے عدم تعاون پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلسل عدم تعاون پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔