ن لیگ اور پی پی کے اختلافات ختم کرانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی متحرک

معاملات حل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پاس کرانے میں تعاون نہ کرنیکی دھمکی دے دی
اسلام آباد(ان لائن)نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس پر  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دونوں جماعتوں میں مفاہمت کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور ثالثی کی پیش کش کردی ہے معاملات حل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو پاس کروانے میں تعاون نہ کرنیکی دھمکی دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر قومی اسمبلی سے قرارداد منظور نہ کروانے اور ن لیگ کی جانب سے عدم تعاون پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلسل عدم تعاون پر  پیپلز پارٹی کی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا