حادثہ 65 چک مانگا رائیونڈ روڈ میں پیش آیا،ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کرٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کی
لاہور(کرائم رپورٹر)کارن فلور سٹوریج میں گرکر 56سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے مذکورہ شخص کی لاش کو 200 فٹ گہرے کارن سٹوریج سے نکال لیا۔حادثہ 65 چک مانگا رائیونڈ روڈ میں پیش آیا۔لاش کی شناخت محمد بشر ولد محمد اعظم عمر 56 سال معلوم ہوئی۔ لاش کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔