بھٹہ مزدور ندیم کے2بیٹے2سالہ اذان اور3سالہ عفان کھیلتے ہوئے جاگرے
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) فاروق آباد کی آبادی نوکھر قدیم میں بھٹہ خشت مزدور کے دو کمسن بیٹے اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ محمدندیم بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے اور اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے اور راہگیروں نے دیکھ کر ان کے گھر والوں کو اطلاع دی تو بچے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔