تلونڈی(خصوصی رپورٹ) چونیاں کے علاقہ تلونڈی میں واش روم کے ٹب میں گر کر ایک سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دربار شیخ علم دین کے رہائشی شخص کا ایک سالہ بیٹا محمد موسیٰ گھر کے واش روم میں موجود پانی سے بھرے ٹب میں گرکر ڈوب گیا۔ اہلخانہ نے فوری طور پر بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کیا، تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔محمد موسیٰ کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔