موٹر سائیکل سوار سیلاب سے تباہ ہونیوالے پل سے گرکرجاں بحق

ظفروال (خصوصی رپورٹ )ظفروال چونڈہ روڈپر چار ماہ قبل سیلاب کی نذر ہونیوالا ہنجلی والاپل ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا۔ موٹر سائیکل سوار ٹوٹے ہوئے پل سے گزرنے کی کوشش میں گہری کھائی میں جا گرا اور زخموں کی تاب نہ لاکرموقع پر دم توڑ گیا۔انتظامیہ کی غفلت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔