مین ہول کی کھدائی کے دوران آگ لگ گئی

شوکت خانم روڈ پر مین ہول کی کھدائی کے دوران آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)مین ہول کی کھدائی کے دوران آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یاسر بروسٹ کے قریب شوکت خانم روڈ پر مین ہول کی کھدائی کے دوران آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں منتقل کردیا۔