کراچی، مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

 لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوائی اور جائے وقوعہ پر کھدائی کی
کراچی (آئی این پی )کراچی میں  نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تلاش کرلی گئی  ۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے جائے وقوعہ سے تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بچے کی لاش کو نکال کر فوری طور پر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے ۔بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوائی اور جائے وقوعہ پر کھدائی کی گئی۔کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی شناخت 3 سال کے ابراہیم ولد نبیل کینام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا