118 ہیلپ لائن پر شکایت پر لائن مین کی شہری کو دھمکیاں

منچن آباد (خصوصی رپورٹ)منچن آباد کے ایک شہری کی جانب سے بجلی کی خرابی اور کم وولٹیج کے مسئلے کے حل کیلئے 118 واپڈا ہیلپ لائن پر شکایت درج کروانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب متعلقہ لائن مین مبینہ طور پر شکایت پر برہم ہو گیا اور شہری کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔متاثرہ شہری کے مطابق علاقے میں بجلی کی فراہمی کے مسائل اور تکنیکی خرابی کے باعث متعدد بار متعلقہ عملے سے رابطہ کیا گیا، تاہم مسئلہ حل نہ ہونے پر مجبوراً 118 ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی۔متاثرہ شہری نے ایس ڈی او واپڈا منچن آباد اور ایکسین بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیکر دھمکیاں دینے والے اہلکار کے خلاف شفاف تحقیقات کر کیکارروائی عمل میں لائی جائے۔