بھارت: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد

  نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فنانشل کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ای ڈی نے گاندھی خاندان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کرنے والی کمپنی کی 300ملین ڈالر مالیت کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے ایک شیل کمپنی تشکیل دی تھی۔ کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کچھ دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنا وزیر اعظم کی جانب سے انتقامی کارروائی اور ڈرانے دھمکانے کی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔