نئی دہلی (آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ انتخابی دھاندلی، جعلی اندراجات اور مودی سرکار کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔راہول گاندھی کے مطابق بھارت میں نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوچکا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کے برعکس بی جے پی کی ذیلی شاخ بن چکا ہے۔راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ انتخابات میں ایک لاکھ جعلی ووٹ موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن ان پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔