نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی پر زور دیا کہ وہ خالی خولی بھاشن نہ دیں اور انہیں تین سوالوں کے جواب دے دیں۔ ان کا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟ نمبر 2 آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ اور نمبر 3 آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے؟ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا