بھارت نے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا‘ سونیا گاندھی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل کی حمایت پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا۔بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے لکھا کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرکے اور اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا ہے۔