دھاندلی نہ ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا: راہول گاندھی

لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کی گئی‘ثابت کریں گے الیکشن کیسے چوری کیا گیا
نئی دہلی (آن لائن)مودی کے زیر اثر بھارتی انتخابی نظام، اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔راہول گاندھی نے مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگادیا ۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا ‘بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے، راہول گاندھی  نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا، ہم ثابت کریں گے کہ لوک سبھا کا الیکشن کیسے چوری کیا گیا، جس ادارے نے جمہوریت کا دفاع کرنا تھا، وہ خود قبضے میں چلا گیا۔