انتخابات میں دھاندلی ملک میں سیاسی بحران کی وجہ بنتی ہے، روکنا بہت ضروری ہے
اسلام آباد(یواین پی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کی قیمت عام آدمی ادا کر رہا ہے، مزید سیاسی بحران پھیلنے سے پہلے آپس میں مذاکرات کیے جائیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ملک میں سیاسی بحران کی وجہ بنتی ہے، اسے روکنا بہت ضروری ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔