واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ کی فضائوں میں پراسرار چیزوں کی پروازوں کے انکشاف،جن کو ڈرونز قرار دیا جا رہا ہے، پر عوام میں تشویش کے پیش نظر فوج سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اڑنے والی یہ چیزیں ممکنہ طور پر ڈرون ہو سکتے ہیں جو حالیہ ہفتوں کے دوران مغربی ساحل کے قریب بھی دکھائی دئیے جو رہائشی علاقوں کے قریب اور حساس مقامات پر بھی پرواز کرتے رہے۔