کراچی (آئی این پی ) سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213میں ضمنی الیکشن آج جمعرات کو ہورہاہے ۔اس ضمن میںتیاریاں مکمل کرلی گئیں ، ضلع میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498ہے جن میں سے 269کو حساس اور 91کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ضمنی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے آج عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔