پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ نشست سینیٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی اس مخصوص نشست کے لیے پولنگ صبح سے شروع ہوگی، جس میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ دیگر پی ٹی آئی امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعدتحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشال یوسفزئی اس وقت مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں،۔ دو سری جانب مسلم لیگ (ن) نے صوبیہ شاہد کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جنہیں پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی کی حمایت حاصل ہے۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی پی) کی جانب سے شازیہ کو میدان میں اتارا گیا ہے