پشاور( آن لائن ) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی۔ پولنگ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔یہ نشست سینیٹر سید شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں تین امیدوار تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ دو امیدوار، عابد خان یوسفزئی اور نثار خان، انتخابی دوڑ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔