پیپلزپارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا
کراچی (آن لائن)سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج 6 مئی کو ہوگا۔پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔پولنگ صوبائی اسمبلی سندھ میں ہوگی، صوبائی اسمبلی سندھ کو پولنگ اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔پیپلزپارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔