پی پی 139 میں ضمنی انتخاب آج، ضلع شیخوپورہ میں تعطیل کا اعلان

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ )ضلع شیخوپورہ میں آج بدھ کو ضمنی انتخاب پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں ضمنی انتخاب آج ہوگا جسکے پیش نظر ضلع بھرمیں تعطیل ہوگی۔الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اپنے بھائی وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے پرضمنی انتخاب میں ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔