اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے سات رکنی وفد کی عالمی چیف ایگزیکٹیو ہیلن برانڈ کی سربراہی میں ملاقات کی ہے،وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت سے نوازا ہے،پاکستان کی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے،حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے