جمہوریہ آذربائیجان کے وفد کی وزیرِ انصاف کی سربراہی میں چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)جمہوریہ آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کی سربراہی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں وفد نے عدالتی تربیت، قانونی تحقیق، اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ دونوں جانب سے عدالتی تربیت، عدالتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی، متبادل تنازعہ حل (اے ڈی آر) کے نظام، اور عدالتی انتظامیہ میں بہترین بین الاقوامی طریقہ کار سے متعلق خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔